اردو

urdu

ETV Bharat / international

بولیویا میں مورا لیز کی انتخابی جیت کو منسوخ کرنے کے لئے بل پاس

بولیویا کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے سابق صدر ایوو مورالیز کی انتخابی جیت کو منسوخ کرکے نئے سرے سے صدر اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے سلسلہ میں ایک بل منظور کیا ہے۔

By

Published : Nov 24, 2019, 10:10 AM IST

Updated : Nov 24, 2019, 10:43 AM IST

مورا لیز کی انتخابی جیت کو منسوخ کرنے کے لئے بل پاس

اس بل پر ابھی ایوان زیریں کی منظوری ملنا باقی ہے۔ ایوان زیریں کی منظوری ملنے کے بعد ہی صدر مملکت اس پر دستخط کریں گے اور یہ قانون بن جائے گا۔

ایوان بالا نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرکے اس سلسلہ میں اطلاع دیتے ہوئے لکھا’’بولیویا کی سینیٹ نے متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات کرانے کے سلسلے میں ہفتہ کو ایک غیر معمولی بل کی منظوری دے دی‘‘۔

اس بل کے مطابق 20 اکتوبر 2019 کو ہونے والے عام انتخابات اور اس کے نتائج کو غلط قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ صدر، نائب صدر، سینیٹ ممبران اور دیگر نمائندوں کو منتخب کرنے کے لئے نئے سرے سے انتخابات ہوں گے۔

قابل غور ہے کہ بولیویا میں 20 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سے ہی وہاں مسلسل احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مورالیز نے صدارتی انتخابات میں دوسری بار کامیابی حاصل کی تھی۔ بولیویا کی اپوزیشن پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

بولیویا کی فوج نے 10 نومبر کو مسٹر مورالیز سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی بات کی ، جس کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا اور سیاسی پناہ کے لئے میکسیکو چلے گئے تھے۔

دریں اثنا، بولیویا کے ایوان بالا کی ڈپٹی اسپیکر جينن آنیز نے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا ہے، بولیویا کے آئینی عدالت نے ان کے دعوے کو درست قرار دیاہے۔

Last Updated : Nov 24, 2019, 10:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details