اردو

urdu

ETV Bharat / international

بائیڈن کی امریکیوں سے کورونا ویکسین لینے کی اپیل - assures its safety

بائیڈن نے ویکسین تیار کرنے پر سائنسدانوں اور محققین کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ 'ویکسین کے محفوظ ہونے کے بارے میں امریکی عوام کو کسی بھی طرح کی فکر نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ویکسین مکمل محفوظ ہے'۔

Biden urges Americans to take COVID-19 vaccine, assures its safety
بائیڈن کی امریکیوں سے کورونا ویکسین لینے کی اپیل

By

Published : Dec 22, 2020, 1:02 PM IST

فائزر کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں سے ویکسین حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو

بائیڈن نے ویکسین تیار کرنے پر سائنسدانوں اور محققین کا بھی شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ویکسین کی حفاظت کی بات کی جائے تو امریکی عوام کو اس کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بائیڈن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'آج میں نے کووڈ۔19 ویکسین لیا ہوں۔ میں سائنسدانوں اور محققین کی انتھک محنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنھوں نے اس کو ممکن بنایا۔ شکریہ!'۔

انہوں نے مزید لکھا 'امریکی عوام کو فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ جب ویکسین دستیاب ہے تو میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اسے لے لو'۔

بائیڈن نے ایک تصویر بھی ٹویٹ کی جس میں انھیں فائزر ویکسین کی پہلی خوراک دی جارہی ہے جس پر نائب صدر کے طور پر منتخب ہونے والی کملا ہیرس نے ٹویٹر پر لکھا 'قیادت ایسی ہی نظر آتی ہے'۔

دی ہل کے مطابق یہ پروگرام امریکی عوام کو ویکسین کی حفاظت سے یقین دلانے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر براہ راست نشر کیا گیا۔

ڈیلیور کے کرسٹیانا کیئر اسپتال میں نرس پریکٹیشنر نے پیر کی سہ پہر کو فائزر اور بائیو این ٹیک کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک بائیڈن کو دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details