اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: سابق جنرل لائیڈ آسٹن سیکرٹری دفاع نامزد - سابق جنرل لائیڈ آسٹن سیکرٹری دفاع نامزد

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر سینیٹ سے اس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو آسٹن پہلے سیاہ فام شخص ہوں گے، جنہیں امریکی محکمہ دفاع کی قیادت کا منصب سونپا جائے گا۔

Biden nominates ex-general Lloyd Austin as Defense Secretary
امریکہ: سابق جنرل لائیڈ آسٹن سیکرٹری دفاع نامزد

By

Published : Dec 8, 2020, 11:29 AM IST

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر ریٹائرڈ آرمی جنرل لائیڈ آسٹن کو اپنا سیکریٹری دفاع منتخب کیا۔

ویڈیو

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر سینیٹ سے اس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو آسٹن پہلے سیاہ فام شخص ہوں گے، جنہیں امریکی محکمہ دفاع کی قیادت کا منصب سونپا جائے گا۔

مختلف عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹن اس سے قبل ریاستہائے متحدہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے علاوہ آرمی کے نائب چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس بھی پہلی خاتون اور پہلی بھارتی نژاد افریقی سیاہ فارم ہے

آسٹن کو اب اس عہدے کے لئے کانگریس کی جانب سے توثیق کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ صرف چار برس قبل ہی ایکٹو ڈیوٹی سروس سے ریٹائر ہوے تھے، جبکہ وفاقی قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کی مدت سات برس ہے۔

سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سابق سکریٹری اور پینٹاگون کے ایک تجربہ کار عہدیدار مائیکل فلورنائے کے مطابق سابق جنرل لائیڈ آسٹن کا نام سیکرٹری دفاع کے لیے پہلے سے لیا جارہا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس بھی پہلی خاتون اور پہلی بھارتی نژاد افریقی سیاہ فارم ہے۔

بائیڈن ہیرس ٹرانزیشن ٹیم کے اس اقدام کو سیاہ فارمز کی امریکی معاشرے میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details