اردو

urdu

ETV Bharat / international

بائیڈن کو جیتنے کے لئے صرف 6 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج اپنے آخری مرحلے میں ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی کامیابی تقریبا کنفرم نظر آ رہی ہے۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے بتایا ہے کہ امریکہ کا صدر بننے کے لئے جو بائیڈن کو صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 5, 2020, 4:41 PM IST

امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو محض 6 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے یہ اطلاع فاکس نیوز نے دی ہے۔

فاکس نیوز کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کو مشی گن ریاست میں کامیابی کے بعد صدارتی انتخاب کا الیکشن جیتنے کے لئے صرف 6 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق جو بائیڈن نے 99 فیصد بیلٹ ووٹوں میں 49.9 فیصد اور ڈونالڈ ٹرمپ نے 48.6 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور بائیڈن کو ریاستوں کے 16 الیکٹورل ووٹ ملنے کا اندازہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details