اردو

urdu

ETV Bharat / international

انتخابی سروے میں بائیڈن کو ٹرمپ پر 10 فیصد پوائنٹز کی سبقت - ٹرمپ کی حمایت

ایک سروے کے مطابق قومی رجسٹرڈ ووٹرز میں جوبائیڈن کی حمایت 52 فیصد اور ٹرمپ کی حمایت میں 42 فیصد ہے۔

Biden leads Trump by 10 percentage points in pre-election poll: report
انتخابی سروے میں بائیڈن کو ٹرمپ پر 10 فیصد پوائنٹز کی سبقت

By

Published : Nov 2, 2020, 11:07 AM IST

اتوار کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات سے صرف چند روز قبل قومی سطح پر ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دس فیصد پوائنٹز کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔

ویڈیو

این بی سی نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل کے ذریعہ کیے گئے سروے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ قومی رجسٹرڈ ووٹرز میں بائیڈن کی حمایت 52 فیصد اور ٹرمپ کی حمایت میں 42 فیصد ہے، اب انتخابات کے لیے محض ایک دن باقی ہے۔

مذکرہ دونوں اداروں کی جانب سے متعین کیے گئے ایک مشترکہ تجزیہ نگار میکنٹ ورف نے کہا ہے کہ 'یہ سب سے زیادہ مسابقتی انتخاب ہے۔ اگر کوئی بھی امیدوار قومی سطح پر 10 فیصد پوائنٹز کی کمی رکھتا ہے، تو یہ سوچنے والی بات ہے'۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتخابات سے قبل ہونے والے کئی سرویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بائیڈن نے ٹرمپ پر سبقت حاصل کی۔ کیا یہ سروے نتیجہ خیز ہوں گے؟ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

امریکی کی مختلف ریاستوں جیسے ایریزونا، فلوریڈا، جارجیا، آئیووا، مینی، مشی گن، منیسوٹا، شمالی کیرولینا، نیو ہیمپشائر ، نیواڈا، پنسلوینیا اور وسکونسن میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے جاری ہے۔ ان بارہ ریاستوں کو بیٹل گرونڈ اسٹیٹس بھی کہا جاتا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن

گزشتہ 29 سے 31 اکتوبر تک جاری سروے سے پتا چلا ہے کہ 57 فیصد رائے دہندگان نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متعلق ٹرمپ کے رویہ اور اقدامات کو غلط قرار دیا ہے، جبکہ رائے شماری میں 55 فیصد رائے دہندگان نے ٹرمپ انتظامیہ کی معیشت سے متعلق معاملات پر اپنی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری'

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے الیکشن پروجیکٹ کے مطابق اتوار کی دوپہر تک 93 ملین سے زیادہ امریکی پہلے ہی اپنے ووٹ ڈال چکے ہیں، جو 2016 کے انتخابات میں گنے جانے والے کل ووٹوں کا 67.7 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details