امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن انتخابی دن سے ایک روز قبل پیر کی دیر رات اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر پہنچ گئے۔ اب انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے اور تین نومبر یعنی آج انتخابات ہیںِ۔ اب وہ یہیں سے انتخابات پر نظر رکھیں گے۔
بائیڈن نے پیر کو پنسلوینیا اور اوہائیو میں انتخابی مہم چلائی تھی۔ اوہائیو ایک ایسی ریاست ہے، جسے سوئنگ اسٹیٹ کہا جاتا ہے۔