امریکہ کا یمن کے حوثی باغیوں کے تعلق سے غور - یمن کے حوثی باغی
بائیڈن انتظامیہ، یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کو غیر ملکی 'دہشت گرد' گروہوں کی فہرست سے نکالنے پر غور کر رہا ہے۔
امریکہ یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے پر غور کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر اس تناظر میں کانگریس کو آگاہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ان کے دور میں ٹرمپ کی سابقہ انتظامیہ نے حوثی گروپ کو غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں رجسٹر کیا تھا۔ اس گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی اور اس کے بھائی اور فوج کے کمانڈر عبد الخالق الحوثی اور دیگر انصار اللہ کمانڈر عبداللہ یحیی الحکیم کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔