اردو

urdu

ETV Bharat / international

بائیڈن انتظامیہ نے عدالت سے طہور رانا کی حوالگی کی اپیل کی

بائیڈن انتظامیہ نے مطلوب طہور رانا کی 2008 کے ممبئی دہشت گردی کے واقعے میں حوالگی کیس میں اہم اقدام اٹھایا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ حوالگی کے معاملے میں بھارت کے اپیل کی تصدیق کرے۔

طہور رانا
طہور رانا

By

Published : Mar 23, 2021, 12:24 PM IST

بائیڈن انتظامیہ نے امریکی فیڈرل عدالت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا کے تاجر طہور رانا کی حوالگی کی بھارت کی درخواست کی توثیق کرے اور بتائے کہ رانا سنہ 2008 کے ممبئی دہشت گردی حملے میں ملوث رہا ہے۔ بھارت نے طہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

طہور رانا

امریکی معاون اٹارنی جان جے لولجن نے لاس اینجلس میں امریکی عدالت کے سامنے کہا کہ 59 سالہ رانا بھارت کے حوالے کرنے کے تمام معیارات کو پورا کرتا ہے۔ رانا پر ممبئی دہشت گرد حملے میں مقدمہ چلایا جانا ہے۔ اس سے قبل 4 فروری کو رانا کے وکیل نے ان کی حوالگی کی مخالفت کی تھی۔

لولجن نے پیر کو 61 صفحات پر مشتمل عدالت میں درخواست جمع کروائی۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جیکلین چولجین نے 22 اپریل کے لئے حوالگی کی سماعت مقرر کردی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details