اردو

urdu

ETV Bharat / international

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن شادی - نیو جرسی میں ایک جوڑے کی شادی

نیو جرسی میں ایک جوڑے کی شادی 11 اپریل کو ویسٹ اورینج شہر میں واقع عالی شان ہوٹل نیو یارک سٹی اسکائی لائن میں منعقد ہونے والی تھی۔

Barred
Barred

By

Published : May 10, 2020, 6:32 PM IST

لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باعث شادی کرنے والے جوڑوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے جوڑے تقریبات منعقد نہیں کر پا رہے ہیں۔

ڈینیئل کارٹاکسو اور ریان سگنریلا کی شادی 11 اپریل کو نیو جرسی کے ویسٹ اورینج شہر میں واقع عالی شان ہوٹل نیو یارک سٹی اسکائی لائن میں منعقد ہونے والی تھی۔

شادیوں کو ترک کرنے کے بجائے اس جوڑے نے لان تلاش کرنا شروع کیا جہاں وہ شادی کر سکتے تھے۔

یہ دونوں پینسلوانیا کے قریب 100 میل فاصلے پر ویانے میں رہتے ہیں لیکن ان کے پاس ویسٹ اورنج میں شادی کرنے کا لائسنس تھا، جہاں کارٹاکسو 5 سال کی عمر سے رہتی ہے۔

کارٹاکسو نے کہا کہ ہمیں محسوس ہوا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے، اس میں اب اور انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران لان میں شادی منعقد

لاک ڈاؤن کے باعث انھیں عوامی جگہ پر شادی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اسی جگہ انہیں ایک اجنبی جینس برمن کے لان کا پتہ چلتا ہے۔ ایک دوست نے برمن سے رابطہ کیا اور برمن نے اپنے سامنے کا لان شادی کے لئے دے دیا۔

اس شادی میں کارٹاکسو کے والدین کی طرح جوڑے کی نوکرانی اور دیگر چند لوگوں نے فاصلے کا خیال کرتے ہوئے شرکت کی۔

دلہن ایک مختصر سفید لباس میں تھی اور ہاتھ میں ایک گلدستہ تھا۔ اس موقع پر ایک چھوٹا ہاتھ سے لکھا ہوا کارڈ "جسٹ میریڈ" ان کے ہاتھوں میں تھا۔

اس طرح شادی ہو گئی جبکہ اس کی تقریب بعد میں منعقد کی جائے گی جس میں لوگ شرکت کر سکیں۔

ریان سگنریلا نے کہا کہ ہم نے ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی کوشش کی کہ کیا ہمیں اپنی شادی کی تاریخ کو منتقل کرنا چاہئے؟ کیا ہمیں 18 اپریل کو رکھنا چاہئے؟ میں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے میں اپنی تاریخ ترک نہیں کرنا چاہتا۔ میں اپنی دادی کا احترام کرنا چاہتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details