اردو

urdu

ETV Bharat / international

عمران خان کا دورۂ امریکہ، بلوچ کارکنان کی نعرے بازی - اسپیکر نینسی پلوسی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکہ میں ہیں، جہاں وہ آج امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

Baloch activists disrupt Pakistan PM Imran Khan's speech during a community event in Washington DC

By

Published : Jul 22, 2019, 9:54 AM IST


امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی کو خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران کچھ بلوچ کارکنوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔

بلوچ کارکنان نعرے بازی میں بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بلوچ کارکنان نعرے بازی میں بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

امریکہ میں مقیم بلوچ قوم پرست گاہے بگاہے پلوچسان پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی مبینہ ظلم و زیادتی اور نظراندازی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

آج جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کمیونٹی کو خطاب کر رہے تھے، اچانک کچھ نوجوان کھڑے ہوئے اور بلوچستان کی آزادی پر مبنی مطالبات پر نعرے بازی کرنے لگے۔

دراصل پاکستان کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر امریکہ میں ہیں، جہاں وہ آج امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔


اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان 23 جوالائی کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ عمران خان کا دورہ امریکہ مکمل ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details