اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں مظاہرے پرامن ہونے چاہئے، گزشتہ چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہئے۔
انٹونیو گوٹریس نے امریکی حکام سے مظاہرین سے تحمل سے نمٹنے کی اپیل کی - پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہئے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس
سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے۔ صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔