اردو

urdu

ETV Bharat / international

'اقوام متحدہ کی انتظامیہ میں امریکیوں کو بڑھایا جائے' - ٹاسک فورس

امریکہ چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں مزید امریکی شہریوں کو رکھنے کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔

americans should be promoted in un administration
'اقوام متحدہ کی انتظامیہ میں امریکیوں کو بڑھایا جائے'

By

Published : Oct 1, 2020, 2:30 PM IST

اقوام متحدہ میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی حکومت اور کانگریس کو اس عالمی تنظیم میں مزید اہم عہدے حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور اس مقصد سے مالی اعانت کرنی چاہیے۔

یہ باتیں امریکی کانگریس کے چائنا ٹاسک فورس نے کہیں ہیں۔

ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 'کانگریس اور انتظامیہ کو اقوام متحدہ کے نظام میں مزید امریکی شہریوں کو جگہ دلوانے کے لیے کام کرنا چاہیے'۔

روپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'انتظامیہ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ امریکی اہلکاروں کی موجودگی بنیادی اور مربوط ہو جبکہ کانگریس کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کوشش کے لیے مناسب مالی اعانت ہو'۔

ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ کانگریس کو چاہیے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقوام متحدہ کی سالمیت کے لیے خصوصی ایلچی کی تقرری کا اختیاردے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں سنگین اثرات کا تجزیہ اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے 2019 میں خصوصی ایلچی کا عہدہ تشکیل دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details