اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدر کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نہیں رہے - ڈوناالڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'یہ میرے لیے بڑا صدمہ ہے۔ میں اپنے چھوٹے بھائی سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگیا ہوں'۔

american president's younger brother robert trump dead at 71 years
امریکی صدر کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کا انتقال

By

Published : Aug 16, 2020, 10:51 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کی رات نیویارک میں ان کا انتقال ہوگیا۔

وہائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کے بقول 71 سالہ رابرٹ ٹرمپ شدید بیمار ہوگئے تھے۔ صدر جمعہ کے روز نیو یارک سٹی کے ایک اسپتال میں اپنے بھائی سے ملنے گئے۔ تب بھی ان کی صحت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'رابرٹ کی یاد میرے دل میں ہمیشہ کے لئے قائم رہے گی۔ رابرٹ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔ سکون سے آرام کرو'۔

ٹرمپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے رابرٹ کے بہت قریبی رہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی سے بہت ہی خوش رہتے تھے۔

واضح رہے کہ رابرٹ ٹرمپ کو رواں ماہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت کی یونٹ (آئی سی یو) میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھے۔

رابرٹ ٹرمپ نے اپنے کیریئر کا آغاز وال اسٹریٹ سے کارپوریٹ فنانس میں کام کرتے ہوئے کیا تھا لیکن بعد میں وہ خاندانی کاروبار میں شامل ہوگئے۔

وپ ٹرمپ آرگنائزیشن میں ریئل اسٹیٹ ہولڈنگس کے اعلیٰ عہدے دار کے طور پر منتظم کا کام کرتے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details