اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی اخبار میں دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش

آئس لینڈ میں وزیراعظم کیٹرین جیکبز ڈوٹر نے ملک میں مفت کورونا ٹسٹنگ کا اہتمام کیا۔

By

Published : Jun 10, 2020, 11:01 AM IST

امریکی اخبار میں دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش
امریکی اخبار میں دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے تازہ اداریہ میں کورونا سے لڑنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ 'وہ کورونا بحران سے زیادہ بہتر طریقے سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ انجیلا مرکل نے جرمنی میں ابتدا میں ہی کام کیا اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انجیلا مرکل نے جرمنی میں جلد از جلد ٹسٹنگ کا اہتمام کیا اور کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہیں، جس کے بعد انہوں نے لاکھوں فیس ماسک امریکہ اور یوروپ کے دیگر ملکوں کو بھجوائے۔

اسی طرح آئس لینڈ میں وزیراعظم کیٹرین جیکبز ڈوٹر نے ملک میں مفت کورونا ٹسٹنگ کا اہتمام کیا۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹی فریڈرکسن اور فن لینڈ کی وزیراعظم سنا میرن دونوں 34 سال کی ہیں، انہوں نے بھی بحران سے اچھی طرح نمٹ کر دکھایا۔ اسی طرح ناروے کی وزیراعظم ایما سولبرگ نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details