اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ:قومی ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان - donald Trump

ٹرمپ نے اسی ماہ امریکہ-میکسیکو جنوبی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

National emergency

By

Published : Feb 27, 2019, 12:01 PM IST

امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کرکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی سرحد پر دیوار تعمیر کے معاملے پر کئے گئے قومی ایمرجنسی کے اعلان کو ختم کر دیا۔

ایوان نمائندگان نے منگل کو 245-182 کی اکثریت سے اس قراردادکو منظور کرلیا۔ اب یہ قرارداد مشاورت کے لیے امریکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے پاس جائے گا۔

ٹرمپ نے اسی ماہ امریکہ-میکسیکو جنوبی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ دیوار عسکریت پسندوں اور مجرموں سے ملک کے دفاع کے لیے بہت اہم ہے۔

امریکی کانگریس نے دیوار کی تعمیر کے لیے مانگی گئی 5.7 ارب ڈالر کی رقم دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ نے اس کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم کی ضرورت بتاتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details