محکمہ خارجہ نے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ "محکمہ خارجہ نے 12 فروری 2021 کو امریکی شہریوں کو میانمار کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔"
محکمہ نے بتایا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے میانمار میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
محکمہ نے میانمار میں سیاسی اتھل پتھل سے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میانمار کی فوج نے منتخب اہلکاروں کو حراست میں لے کر انہیں معزول کردیا ہے۔ میانمار میں فوجی حکمرانی کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے پارلیمنٹ کے منتخب اراکین کو معزول اور گرفتار کرلیا۔ فوج نے ایک سال کے لئے ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے اور اس کے بعد انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔