اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iran Welcomes US Sanctions Relief: امریکی پابندیوں کو ہٹانا ضروری، ایران کا تاثر - ایران کو پابندیوں میں جزوی راحت دینے کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد کئی دنوں کی مشاورت کے بعد منگل کو ویانا روانہ ہو گا۔ دوسرے ممالک کے وفود بھی اپنے اپنے ممالک سے مشاورت کے بعد جے سی پی اواے کے آٹھویں دور کے مذاکرات کے لیے اسی دن آسٹریا کے دارالحکومت لوٹیں گے۔ Iranian delegation to leave for Vienna

آگے بڑھنے کے لئے امریکی پابندیوں کو ہٹانا ضروری:ایران
آگے بڑھنے کے لئے امریکی پابندیوں کو ہٹانا ضروری:ایران

By

Published : Feb 8, 2022, 8:07 AM IST

ایران نے پیر کے روز کہا کہ ویانا میں مشترکہ جامع منصوبہ بندی (جے سی پی او اے) پر جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے خلاف تمام امریکی پابندیوں کا ہٹانا بہت ضروری ہے۔ All US sanctions must be lifted says Iran

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد کئی دنوں کی مشاورت کے بعد منگل کو ویانا روانہ ہو گا۔ دوسرے ممالک کے وفود بھی اپنے اپنے ممالک سے مشاورت کے بعد جے سی پی اواے کے آٹھویں دور کے مذاکرات کے لیے اسی دن آسٹریا کے دارالحکومت لوٹیں گے۔Iranian delegation to leave for Vienna

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جناب خطیب زادہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں سیاسی فیصلوں کے علاوہ اس معاملے کا کوئی حل نہیں ہے۔Iran on US sanctions

وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان کے مطابق مذاکرات میں امریکہ اور یورپی فریقوں نے ابھی تک اس معاملے پر ایران کی بعض شرائط کا جائزہ نہیں لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کو پابندیوں میں جزوی راحت دینے کا اعلان کیا ہے جس ایران نے استقبال کرتے ہوئے کہا اتنا کافی نہیں ہے۔ امن عالم کے لیے جزوی اقدام کے بجائے امریکہ کو تمام پابندیاں ہٹانی چاہیے۔ US grants sanctions relief to Iran

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details