مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ) اور اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔
وینزویلا کے پناہ گزینوں کے لئے آئی او ایم اوراقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایڈوارڈو اسٹین نے کہا '' یہ بہت بڑی تشویش کی بات ہے اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی مدد کرنی چاہئے جو اس بحران کی گھڑی میں پناہ گزینوں کی مدد کر رہے ہیں''۔
وینزویلا سے جانے والے زیادہ تر لوگوں نے لاطینی امریکی ممالک میں پناہ لی ہے۔ کولمبیا اور پیرو میں آدھے سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ چلی، ایکواڈور، ارجنٹائنا اور برازیل میں بھی لوگوں نے پناہ لی ہے۔
وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندی لگانے کے علاوہ کہا ہے کہ وہ فوجی آپشن پر غور کر رہا ہے. قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو نے 23 جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔