ناٹو کے سکریٹری جنرل اشٹالٹن برگ نے ایک خبر رساں ایجنسی کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ناٹو نے تقریباً دو عشروں تک افغانستان میں سکیورٹی فراہم کی ہے لیکن اب وہاں کی حکومت اور سکیورٹی فورسز بین الاقوامی فورسز کی مدد کے بغیر ہی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ناٹو افواج نے افغانستان سے واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن ملک میں تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بارے میں اشٹالٹن برگ کا کہنا ہے کہ ناٹو ممالک افغانستان کی وزارتوں کو صلاح و مشورے اور سکیورٹی فورسز کی مالی معاونت جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان سست رفتاری سے آگے بڑھنے والے مذاکرات کی بھی حمایت کریں گے۔