اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ19)کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اور جولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں اسکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد طلبا متاثر ہوئے ہیں۔
ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دور ہوگئے۔