برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 76855 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 115970949 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کے مطابق اس مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں 2215 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 449309 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے 1.44 کروڑ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہيں۔
گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے 82 ہزار سے زیادہ مریض ملے تھے اور اس کی وجہ سے 2403 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔