اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ ۔ 19 سے 5.39 لاکھ سے زائد افراد ہلاک - امریکہ میں کورونا سے موت کی تعداد

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے میں کورونا وائرس کے مریض سب سے زیادہ ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 49،262 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا سے 24،076 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 5.39 لاکھ سے زائد افراد ہلاک
امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 5.39 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

By

Published : Mar 19, 2021, 2:18 PM IST

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے اب تک 5.39 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 26.9 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5،39،321 پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،96،64،440 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 49،262 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا سے 24،076 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کیلیفورنیا میں اب تک کورونا سے 57،165 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 47،025 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 32،598 ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 23،287 ، مشی گن میں 16،843 ، میساچوسیٹس میں 16،759 ، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 24،722 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details