اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 40.74 لاکھ افراد ہلاک - اردو نیوز

فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے مقام پر ہے جہاں پر اب تک 59.06 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

40.77 million covid positive people died worldwide
40.77 million covid positive people died worldwide

By

Published : Jul 17, 2021, 11:53 AM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.94 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 40.74 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 94 لاکھ 74 ہزار 860 ہوگئی ہے جب کہ 40 لاکھ 74 ہزار 680 افراد اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

دنیا کے سُپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.40 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38079 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 908 ہوگئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 916 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ دو لاکھ 27 ہزار 792 ہوگئی ہے۔ سرگرم کیسز 6397 کم ہوکر چار لاکھ 24 ہزار 25 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 560 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 13 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

جب کہ ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 1.36 فیصد، ری کوری کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک 193 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 5.40 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر اب تک 59.06 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 58.35 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.44 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55.14 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 50450 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

برطانیہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیل رہا ہے، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53.53 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 128913 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر قریب 47.37 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 101158 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 46.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 115333 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.82 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 127851 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسپین میں اس وبا سے 41.00 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 81096 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.49 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 91367 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس دوران ایران نے انفیکشن کے معاملے میں پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 34.85 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد 86791 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75205 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا نے کورونا کیسوں میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈونیشیا میں کورونا انفیکشن کے معاملات 27.80 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 71397 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں 26.42 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 236015 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 23.16 لاکھ سے زیادہ ہے اور 55124 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں 22.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 66385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پیرو میں کورونا متاثرہ کی تعداد 20.90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 194935 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے اب تک 18.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18060 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30335 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا کی جائے پیدائش سمجھے جانے والے چین میں اس وبا سے 104224 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4848 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں کورونا کے 45 ہزار نئے کیسز

پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے متاثرہ کورونا کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 10.83 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 17465 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 9.83 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 22720 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے بھی صورتحال خراب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details