محکمہ فائر بریگیڈ نے سنیچر کو ٹویٹ کیا کہ فیئرویو اوے این میں ایک کرین کے سڑک پر گر جانے سے یہ حادثہ ہوا۔
امریکہ میں کرین گرنے سے چار افراد ہلاک
امریکہ کے شمال مغربی شہر سیئٹل میں ایک کرین کے سڑک پر گرجانے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
علامتی تصویر
کرین کی زد میں آنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے میں پانچ کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ نے کہا کہ بعد میں ایک اور کار کرین کی زد میں آ گئی۔حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔