اردو

urdu

By

Published : May 6, 2021, 2:17 PM IST

ETV Bharat / international

کولمبیا: احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد کی موت، ہزاروں زخمی

کولمبیا میں محصول اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

کولمبیا: احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد کی موت، ہزاروں زخمی
کولمبیا: احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد کی موت، ہزاروں زخمی

کولمبیا میں محصول اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 87 افراد لاپتہ ہیں۔ وہیں، 1220 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈیولپمنٹ اینڈ پیس اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 31 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ 1220 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ 87 افراد لاپتہ ہیں۔

صدر ایوان ڈوک نے وزارت خزانہ کو ٹیکس اصلاحات کے مسودے میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی تھی اور اتوار کے روز اسے مسترد بھی کردیا گیا ، تاہم اس کے باوجود دیگر مختلف مطالبات کے سلسلے میں ملک میں احتجاج جاری ہے۔

ٹریڈ یونینیں اور طلبا تنظیمیں سینیٹری ایمرجنسی اور طبی اصلاحات کا جائزہ لینے اور مظاہرین کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details