اردو

urdu

By

Published : Sep 11, 2020, 7:24 PM IST

ETV Bharat / international

امریکہ کے جنگل میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک

امریکہ کی مغربی ریاستوں میں مختلف مقامات پر جنگلوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ایسے میں ایک طرف امریکہ میں کورونا کے واقعات نے امریکی انتطامیہ کے لیے الجھنیں پیدا کر دی ہیں۔ تو دوسری جانب ماحولیات کے لیے امریکہ میں فکر کی لکیریں کھنچنے لگی ہیں۔

fsd
dfs

امریکہ کے مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی جنگل کی آگ نے لاکھوں ایکڑ اراضی کو تباہ اور کم سے کم 23 افراد کو ہلاک کردیا۔

جمعہ کو یو ایس اے ٹوڈے نے یہ اطلاع دی۔ ملک کی 12 مغربی ریاستوں میں کم سے کم 102 بڑے مقامات پر لگنے والی آگ سے 44 لاکھ ایکڑ اراضی کو تباہ کردیا ہے۔

جنگل کی آگ لگنے کی وجہ سے کیلیفورنیا میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اوریگن میں تین، واشنگٹن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی نیشنل انٹرجنسی فائر سنٹر کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق ، مغربی ساحل سے خشک ہوا کی وجہ سے ویسٹ کوسٹ آگ کے شدید حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details