برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 11 لاکھ ک سے عبور کر چکی ہے۔
برازیل: کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے متجاوز - برازیل کوروناوائرس
وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 654 مزید اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 51،271 ہوگئی ہے۔
برازیل: کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے متجاوز
وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے مزید 21432 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 11،06،470 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک ملک میں 5،71،649 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 654 مزید اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 51،271 ہوگئی ہے۔ خیال رہے ملک میں اس وبا سے اموات کی شرح 4.6 فیصد ہے۔