اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائجیریا میں متعدد گاوں والوں کا قتل - نائجیریا

نائجیریا کی شمال مغربی سوکوٹو ریاست میں بندوق برداروں نے کئی گاوں پر حملہ کیا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نائجیریا میں متعدد گاوں والوں کا قتل

By

Published : Jun 10, 2019, 8:26 PM IST

سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار بندوق برداروں نے سوکوٹو ریاست کے رباح علاقہ کے چار گاووں پر حملہ کرکے اندھادھند گولیاں چلائیں جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کراگیا ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق واقعہ سے متاثرہ بیشتر لوگ بزرگ ہیں جنہیں رباح شہر لایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے کے سلسلہ میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گاوں والوں کی آخری رسومات میں گورنر امینو تنبوال سمیت ریاستی حکومت کے حکام موجود تھے۔ گورنر نے سلامتی دستوں سے بے رحمانہ تشدد کے واقعات کو قابو کرنے کی اپیل کی تھی۔

شمال مغربی نائجیریا مجرمانہ گروپوں کی سرگرمی کے لئے بدنام ہے جو مختلف طبقات پر خطرناک حملے کرنے کے بعد جنگلوں میں چھپ جاتے ہیں۔ یہ گروہ علاقہ میں زرتاوان کے لئے اغوا کے واقعات کو بھی انجام دیتے ہیں۔

علاقہ میں حکومت کی طرف سے بڑے پیمانہ پر سلامتی دستوں کے جوانوں کو تعینات کرنے کے باوجود وہ تشدد روکنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details