اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر کا ننھا چڑیا گھر

کمال کریم کے پاس کئی طرح کے سانپ، بندر، الو اور کچھوے وغیرہ جیسی چیزیں ہیں، جنہیں وہ بے حد احتیاط کے ساتھ پالتے اور ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں۔

Tinny Zoo of Egypt

By

Published : Jun 27, 2019, 6:01 PM IST

Updated : Jun 27, 2019, 6:12 PM IST

مصر کے کمال کریم نصر کی عمر ابھی گیارہ برس ہے۔ کمال کریم کو غیر ملکی جانوروں کو پالنے کا بے حد شوق ہے۔انہوں نے اپنے گھر کو چھوٹے سے چڑیا گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔

مصر کا ننھا چڑیا گھر

کمال کریم کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں اپنے والد سے بے حد متاثر ہوں، میں نے اس سلسلے میں کافی تحقیقات کی ہے اور اپنے والد سے بھی مختلف طرح کی معلومات حاصل کی ہے۔ میں نےکم عمری سے ہی غیر ملکی جانوروں کو یکجا کرنا شروع کر دیا تھا'۔

کمال کریم کے پاس کئی طرح کے سانپ، بندر، الو اور کچھوے وغیرہ جیسی چیزیں ہیں، جنہیں وہ بے حد احتیاط کے ساتھ پالتے اور ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں۔

کمال کریم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے شوق کو پسند کرتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنا شوق جاری رکھے۔

نو عمر کمال کی خواہش ہے کہ اس طرح کا شوق پورے مصر میں پہنچے۔ سانپوں کی دوکان کھولی جائے، اور سانپوں کو کھلانے کے فارمز بنائے جائیں، تاکہ غیر ملکی جانوروں کو پالنے کا کلچر عام کیا جا سکے۔

Last Updated : Jun 27, 2019, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details