مراکش اورالجیریا میں کورونا وائرس کے بھارتی اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
مراکش اور الجیریا میں کورونا وائرس کے بھارتی اسٹرین کا پہلا کیس
مراکش کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کاسا بلانکا میں دو افراد کے کوروناوائرس کے بھارتی اسٹرین سے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ دوسری طرف الجیریا کی وزارت صحت سے وابستہ پاسٹیور انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہاں ٹیپازا پرنس میں بھی اس طرح کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 5،12،000 ہوگئی ہے جبکہ 9032 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں میں 4،98،000 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ الجیریا میں اب تک 1،22،000 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 195 افراد اس وبا ہلا ک ہوئے ہیں۔