اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیمرون: خود کش حملہ میں 6 افراد ہلاک - صحافی ڈیرو محمد

مقامی حکام نے حملے کی تصدیق کی لیکن انہوں نے حملے کے تعلق سے مزید معلومات دینے سے انکار کر دیا ۔

Suicide bomber kills 6 in Cameroon
کیمرون: خود کش حملہ میں 6 افراد ہلاک

By

Published : Sep 13, 2020, 10:50 AM IST

کیمرون کے انتہائی شمال میں واقع جیلووڈ میں ایک خودکش حملہ میں کم از کم چھ شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مقامی عہدیداروں نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی حکمران اور اس کی اہلیہ جمعہ کی شب اس حملے میں مارے گئے ہیں ۔

مقامی حکام نے حملے کی تصدیق کی لیکن انہوں نے حملے کے تعلق سے مزید معلومات دینے سے انکار کر دیا ۔



مقامی صحافی ڈیرو محمد کے مطابق بوکو حرام نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'خودکش بمبار نے خود کو مقامی حکمران ، اس کی اہلیہ اور دوستوں کے سامنے بم اڑالیا۔ خوش قسمتی سے کچھ لوگ بچ گئے۔ حملہ آور بھی اس واقعے میں ہلاک ہوگیا‘۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح علاقہ کے لیبیا لیم کے مماک لیٹیہہ میں بڑی تعداد میں آئے اور مسلح لوگوں نے ایک بار میں شراب پی رہے لوگوں کا اغواکیا اورانہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا کاروں نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details