سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر انتقال کر گئے۔ وہ 84 برس کے تھے۔
ایک مختصر بیان میں المہدی کے اہل خانہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں داخل ہونے کے تین ہفتوں بعد جمعرات کو ان کا انتقال ہوگیا۔
- صادق المہدی کون تھے؟
المہدی سوڈان کے آخری جمہوری طریقے سے منتخب وزیر اعظم تھے اور 1989 میں سابق فوجی صدر عمر البشیر نے ان کے خلاف فوجی بغاوت کے تحت تختہ الٹ تھا۔
واضح رہے کہ المہدی کا تختہ الٹنے میں سوڈان کے حزب اختلاف کے رہنما عمر البشیر نے اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد البشیر نے اقتدار سنبھالا۔
- کووڈ۔19 مثبت ہوا تھا:
گذشتہ ماہ المہدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انھیں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) مثبت ہوا تھا۔