سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کی برطرفی کے بعد سوڈان میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصلاحات کے لیے بڑی ریلی نکالی۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سوڈان کے مختلف شہروں میں عوامی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عوام نے بڑی تعداد میں باہر نکل کر جمہوریت کی مکمل بحالی پر زور دیا۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور متصل شہروں میں لوگ ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے دارالحکومت جانے والے تمام راستے بلاک کردئیے تھے۔