اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا: سوڈان نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا - corona

سوڈانی شہریوں نے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ سوڈان ایمرجنسی کمیٹی کے رضاکار احمد حسن نے کہا کہ 'ہم اس وقت شروعاتی مرحلے میں ہیں۔ لیکن ہمارے صحت سے متعلق انتظام کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہ ایک اہم قدم ہے'۔

کورونا: سوڈان نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا
کورونا: سوڈان نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا

By

Published : Mar 26, 2020, 11:20 PM IST

افریقی ملک سوڈان نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا ہے۔ سوڈان میں روزانہ شام 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

ویڈیو

ملک کے اطلاعاتی وزیر محمد صالح کا کہنا ہے کہ کرفیو کے فیصلے پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس باہر نکلنے کا اجازت نامہ نہیں ہو گا انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا جائے گا اور ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

وہیں سوڈانی شہریوں نے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ سوڈان ایمرجنسی کمیٹی کے رضاکار احمد حسن نے کہا کہ 'ہم اس وقت شروعاتی مرحلے میں ہیں۔ لیکن ہمارے صحت سے متعلق انتظام کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہ ایک اہم قدم ہے'۔

فی الحال سوڈوان میں کورونا وائرس کے محض 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس میں سے ایک کسی بیماری کے سبب موت ہو گئی۔

حکومت نے شہروں میں لوگوں کی اجمتاعی تقریبات پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

فی الحال بر اعظم افریقہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 400 سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور وائرس سے اب تک 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details