جنوبی نائیجیریا کے شہر اینوگو میں پانی کے ٹینکر اور تھری وہیلر کی ٹکرمیں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے ترجمان ڈینیئل ندوکوے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اسٹیئرنگ پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹینکر تین پہیوں والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔