افریقی ملک صومالیہ کے وسطی شبیلی علاقے میں سلامتی دستوں نے شدت پسند تنظیم 'الشباب' کے 16 شدت پسند کو ہلاک کرنے کا دوعوی کیا ہے۔ اس دوران فوج کے 4 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
صومالیہ کی نیشنل آرمی کی یونٹ 27کمانڈر احمد محمد محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ شدت پسندوں نے حاجی علی علاقے میں جمعہ کی دیررات سلامتی دستوں کے ایک اڈے پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوج نے شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔