نائیجیریا کے فضائیہ کا کہنا ہے کہ نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئرپورٹ سے دس کلو میٹر دور انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا کے وزیر ہوا بازی ہادی سیریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایئر کرافٹ کنگ ایئر 350 حادثے کا شکار ہوا ہے۔
وزیر ہوا بازی ہادی سریکا نے کہا کہ 'ہمیں پرسکون رہنا چاہیے اور فوج کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے'۔
وزیر ہوا بازی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔