اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب کا سوڈان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

سعودی عرب نے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے لیےامدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ عبوری فوجی کونسل ملک میں ہورہے بحران کو کم کرنے کے اقدامات میں تیزی لائے۔

By

Published : Apr 14, 2019, 10:10 AM IST

سعودی عرب کا سوڈان کے لیے امداد کا اعلان

اس بات کا اعلان سعودی عرب نے سوڈان کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتح بُرہان کی طرف سےکرفیو ہٹانے کے بعد کیا۔

عبدالفتح برہان نے ہفتے کے روز عوام سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے حالات میں بہتری لانے کا وعدہ کیا۔

سعودی عرب کی امدادی پیکیج میں گندم، پٹرولیم مصنوعات اور طبی سہولیات شامل ہیں۔

سعودی عرب نے سوڈان کے لوگوں کو یہ بھی کہا کہ وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے قومی مفاد کو ترجیح دیں ۔

واضح رہے کہ سوڈان کے صدر عمر البشیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والے تشدد میں متعدد افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سوڈان کی معیشت کئی برسوں سے انتہائی نچلی سطح پر ہے۔ 2011 میں ملک کے دو حصے ہونے کے بعد سوڈان کی تین چوتھائی تیل کی پیداوار اس سے چھن چکی ہے، جس سے خرطوم کی اقتصادیات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشہ سال دسمبر میں حکومت نے بچت مہم کے دوران اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا۔ روٹی کی قیمت میں تین گنا اضافے اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک میں مظاہرے شروع ہو گئے۔

صدر عمر البشیر کی حکومت پر بدعنوانی اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا الزام لگتا رہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے بدعنوانی کے انڈیکس پر سوڈان 180 ممالک میں سے 172ویں نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details