اردو

urdu

ETV Bharat / international

سڑک حادثہ میں 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

افریقی ملک کانگو میں ایک سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

bus accident
bus accident

By

Published : Feb 17, 2020, 1:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:53 PM IST

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے دارالحکومت كنشاسا میں لاری کے دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں 15 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد زخمی ہو گئے۔

کانگو کے وزیر صحت اتیني لونگونڈو نے میڈیا سے کہا 'مرنے والے 14 افراد کی لاشیں كنشاسا یونیورسٹی میں رکھی گئی ہیں'۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کا علاج ہو رہا ہے، انہوں نے وہاں زخمیوں کے حال چال پوچھے۔

یہ بھی پڑھیے
جامعہ تشدد پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس
امریکہ: ٹرائیڈنٹ - 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

رپورٹ کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ حادثہ کی وجہ کیا تھی، لیکن عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

کانگو میں سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے اکثر ایسے حادثات پیش آتے ہیں، حکومت حادثات پر قابو پانے کے وعدے تو کرتی ہے لیکن حادثات کی شرح ہر سال بھڑتی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details