افریقی ملک مالی میں بغاوت کے بعد یہاں نئی حکومت 'جنٹا' کا قیام ہوا ہے، جس پر افریقی اور مغربی رہنماؤں نے اس 'جنٹا' کے حکمرانی کی مذمت کی ہے جس نے مالی کے صدر کو اقتدار سے ہٹانے پر مجبور کیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ اس بغاوت سے مغربی افریقی قوم کو گہرا دھچکا لگے گا۔
در اصل جنٹا ایک ایسی فوجی یا سیاسی گروہ کو کہتے ہیں، جو طاقت کے ذریعہ اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی ملک پر حکمرانی کرتا ہے۔
جنٹا نے خود کو قومی کمیٹی قرار دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ بالآخر اقتدار سیولین حکومت کے حوالے کردیں گے، لیکن کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔