آئی اوایم نے ٹوئٹ کیا '2020 میں اب تک تقریبا ایک ہزار تارکین وطن کو بچا کر انہیں حراست میں لیا جا چکا ہے'۔
'لیبیا کے ساحلی علاقوں سے ایک ہزار تارکین وطن کو بچایا گیا'
غور طلب ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن لیبیا کے ساحلی علاقوں سے ہوكر بحیرہ روم پار کرکے یوروپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان تارکین وطن میں زیادہ تر افریقی ہیں۔
آئی او ایم کے مطابق 2019 میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن نے بحیرہ روم پار کرکے یوروپ میں پناہ لی ہے جبکہ 1283 افراد کی اس دوران موت ہو گئی۔
لیبیا میں بگڑتے ہوئے سیکورٹی حالات کے پیش نظر آئی او ایم نے کہا کہ تارکین وطن کو یہاں رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔