اردو

urdu

مالی: باغی فوجیوں کی قومی کمیٹی تشکیل

مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر کیتا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ بوبکرکیتا نے بدھ کے روز سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ اور حکومت کو بھی تحلیل کررہے ہیں۔

By

Published : Aug 19, 2020, 3:57 PM IST

Published : Aug 19, 2020, 3:57 PM IST

sdf
sdf

افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے ذمہ دار عہدیداروں نے ملک کے صدر ابراہیم بوبکر کیتا کو استعفی دینے پر مجبور کرنے کے بعد قومی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

باغی فوجیوں کے ترجمان نے کہا کہ 'ہم نے عوام کی حفاظت کے لئے ایک قومی کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہم نے اپنے ملک کے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے عوام اور ملک کی تاریخ کے تئيں خود کی وابستگی قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

واضح رہے کہ مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر کیتا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ بوبکرکیتا نے بدھ کے روز سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ اور حکومت کو بھی تحلیل کررہے ہیں۔

ابراہیم بوبکر کیتا نے کہا کہ 'میں مالی کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے مجھے اتنا لمبا تعاون اور پیار دیا اور اپنے منصب سے دستبرداری کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details