اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالی: شدت پسندانہ حملے میں 38 ہلاک - گنافانی اور یورو

افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں چند نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کرکے 38 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

rep pic

By

Published : Jun 19, 2019, 1:12 PM IST


ذرائع کے مطابق مالی کے دو گاؤں گنافانی اور یورو میں چند نا معلوم بندوق برداروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حکومت نے معاملے کی جانچ کرنے کے لیے ایک فوجی دستے کو تعینات کیا ہے، تاہم کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی۔

واضح رہے کہ مالی کے دو گروپز دگان اور فولانی کے درمیان اکثر پانی اور زمین کے لیے تصادم ہوتے رہتے ہیں۔


اس سے قبل بھی ایک ایسے ہی حادثے میں نامعلوم بندوق برداروں نےداگان گروہ کے ایک گاؤں میں حملہ کرکے 95 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

داگان گروہ کا کہنا ہے کہ فولانیوں کا تعلق ایک مقامی شدت پسند تنظیم سے ہے وہیں دوسری جانب فولانی بھی داگان پر فوج کی حمایت ہونے کا الزام عائد کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details