اردو

urdu

ETV Bharat / international

مڈغاسکر میں شمسی توانائی سے مزین پہلے سفارت خانہ کا افتتاح - سفارت خانہ کے ٹوئٹر اور ایف بی پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا

مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے مواقع پر مڈغاسکر میں بھارتی سفارت خانہ کو شمسی توانائی سے مزین کرکے ’صاف ستھرے توانائی استعمال کرنے والے‘ پہلے سفارت خانہ کا اعلان کیا جائے گا۔

inauguration of the first solar powered embassy in madagascar
مڈگاسکر میں شمسی توانائی سے مزین پہلے سفارت خانہ کا افتتاح

By

Published : Oct 1, 2020, 5:26 PM IST

مڈغاسکر میں بھارتی سفیر ابھے کمار نے بتایا کہ سفارت خانہ کی چھت پر آٹھ کلو واٹ کے شمسی توانائی کے آلات کو لگانے کے ساتھ پورے سفارت خانہ میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنا شروع کیا جائے گا۔

مڈگاسکر میں شمسی توانائی سے مزین پہلے سفارت خانہ کا افتتاح

انہوں نے بتایا کہ بھارت اور مڈغاسکر دونوں ہی بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد کے رکن ہیں جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں، حیاتیاتی تنوع کے نقصان میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے شمسی توانائی کو فروغ دینا ہے۔

بھارتی سفارت خانہ کا ٹوئٹ

گاندھی جینتی کے موقع پر دو اکتوبر کو تقریبا ڈھائی بجے مسٹر کمار مڈغاسکر کے وزیر ماحولیات آر بی وہینالا کے ساتھ مشترکہ طور سے شمسی توانائی سے آپریٹ ’صاف ستھرے توانائی استعمال کرنے والے‘ بھارتی سفارت خانہ کا افتتاح کریں گے۔

اس پروگرام کو مڈغاسکر کے وقت کے مطابق 14:30 بجے سفارت خانہ کے ٹوئٹر اور ایف بی پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details