نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ لگ جانے کے واقعے میں9 بچوں سمیت 28 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ابتدائی خبروں کے مطابق یہ سانحہ نائیجیریا کے دارالحکومت کوگی اسٹیٹ کے لوکجا شہر میں گزرا جہاں بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹرول ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا اور پٹرول ٹینکر میں آگ لگنے سے کم از کم 30 لوگ جھلس گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں کھڑی دس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔