افریقی ملک مراقش کے مغربی شہر مراکِش کے نواح میں واقع 'انیما' گارڈن اپنے آرٹ اور خوبصورت درختوں کہ وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے۔
آسٹریلیائی مصور آندرے ہیلر نے مراکش سے تقریبا 27 کلو میٹر کے فاصلے پر اوریکا ویلی میں گارڈن کی تعمیر کرائی تھی۔
مراکش سے گارڈن تک جانے والی سڑک کے ارد گرد دلکش مناظر کا فقدان ہے، تاہم 8 ہیکٹئیر والے اس گارڈن میں 50 قسم کے درخت ہیں، جن میں بانس ، زیتون اور تاڑ کے درخت بھی شامل ہیں۔
یہاں 150 سے زائد اقسام کے پودے ہیں- بوگین ویل، پیپائرس، کیکٹس اور غیر ملکی پھول جنہیں امریکہ ، ایشیا اور افریقہ سے درآمد کیا گیا ہے۔
گارڈن کے مینیجر ایمیونیول روڈاس کا کہنا ہے کہ یہاں 20 یا اس سے زائد ماہرین کی ایک ٹیم ہے، جو ان درختوں اور پودوں سے متعلق مختلف ضروریات کے تحت مستقل کام کرتی ہے۔ ان میں سے ہر شخص پوری توجہ کے ساتھ مخلص ہو کر کام کرتا ہے۔
روزانہ تقریبا 2 سو سیاحوں کی توجہ یہاں کی خفیہ فن پاروں کی طرف مبذول ہوتی ہے۔ انیما گارڈن کو سنہ 2016 کے بعد عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔
یہاں متعدد رنگ، مختلف فن پارے کئی سارے خوبصورت مقامات موجود ہیں۔ اور ہر جگہ انتہائی سکون کا احساس ہوتا ہے۔