اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایتھوپیا: آرمی چیف کا قتل - سیرے میکنین

ایتھوپیا میں فوجی بغاوت کو روکنے کی کوشش میں صوبہ امراہارا میں ملک کے آرمی چیف اور ان کے مشیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

آرمی چیف

By

Published : Jun 23, 2019, 2:58 PM IST

Updated : Jun 23, 2019, 4:54 PM IST

ایتھوپیا کے آرمی چیف سیرے میکنین پر حملہ تب کیا گیا جب وہ اور ان کے مشیر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے منصوبہ سازی کررہے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارہ کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو آرمی چیف کی جانب سے روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا، ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایتھوپیا کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ' ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور حملہ کے بعد ایتھوپیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف سے متعلق کوئی اطلاع نہیں آئی جب کہ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 23, 2019, 4:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details