اردو

urdu

ETV Bharat / international

زمبابوے: کورونا کیسز میں کمی کے بعد ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

زمبابوے کی حکومت نے گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر گھریلو ایئر لائنز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مونیکا متسوانگوا
مونیکا متسوانگوا

By

Published : Sep 2, 2020, 2:17 PM IST

منگل کو کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اطلاعات مونیکا متسوانگوا نے کہا کہ ’پہلے گھریلو پروازیں شروع کرنے اور پھر بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام ہے‘‘۔

تسوانگوا نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبہ کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے ہوائی اڈوں کو کھولنے کے عمل کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

خیال رہے عالمی وباکورونا وائرس کے پیش نظر زمبابوے نے مارچ کے آخر میں اپنی سرحدوں اور ہوائی اڈوں کو بند کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:ایران میں کورونا کے پونے چار لاکھ کیسز
منگل کے روز زمبابوے میں کورونا وائرس کے6،559 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ 203 مریضوں کی موت ہوچکی اور اب تک 5،241 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details