اردو

urdu

ETV Bharat / international

سوڈان: کووڈ19 متاثرین کی تعداد 237 ہوگئی - africa

سوڈان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس(كووڈ19 ) کے 24 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 237 ہو گئی ہے۔

sudan
corona

By

Published : Apr 27, 2020, 7:16 PM IST

سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے کل 21 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ٹھیک ہوا ہے جس کے ساتھ ہی وائرس سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔

سوڈان نے اپنے شہریوں سے صحت کی دیکھ بھال کی ہدایات پرعمل کرنے اور کسی بھی مشتبہ کیس کی فوری طور پر رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوڈان بھر میں 18 اپریل سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details