جنوبی کینیا میں فوجی گاڑی کے ایک طاقتور دھماکہ خیز آلہ کی زد میں آنے سے کینیا کی دفاعی فوج (کے ڈی ایف) کے سات اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
دلسان ریڈیو براڈکاسٹر نے آج یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ جوبا کے نشیبی علاقے میں ہوسیو شہر کے قریب پیش آیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق، کینیائی فوج کے جوان جس گاڑی پر سوار تھے، دھماکے میں اسے بری طرح نقصان پہنچا ہے۔